یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا رمضان پیکیج آج سے شروع ہوگا

07 جولائی 2013
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا رمضان پیکیج آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن دو ارب روپے کی سبسڈی پر مشتمل رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز آج (اتوار) سے کریگا۔ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت آج سے ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سے عوام الناس اشیائے خورد ونوش (آٹا، گھی، خوردنی تیل، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات) و اشیائے ضروریہ خصوصی رعایتی نرخوں پرحاصل کر پائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 2500 سے زائد اشیاءپر 5 فیصد سے10 فیصد تک خصوصی رعایت پر ملیں گی۔