”مصر میں فوجی بغاوت کو امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے“
مریدکے (نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی ترجمان صاحبزادہ محمد امجد اجمل نے کہا کہ مصر میں فوجی بغاوت کو امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔ مصری قوم کو غیور قیادت مل چکی تھی جو اسرائیل اور امریکہ کیلئے خطرہ تھی۔ پاکستان میں بھی نواز شریف حکومت کے کاف امریکہ سمیب سبھی وطن دشمن قوتیں متحرک ہیں ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیچھے غیر ملکی قوتیں متحرک ہیں۔ دورہ چین قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے قوم امریکہ سے نجات کا فیصلہ کرچکی ہے۔ اس امر کا اظہار صاحبزادہ حاجی محمد امجد اجمل نے جمعرات کی شام جمیعت کے ذمہ داران علماءکرام کارکنان اور طلبا کی خصوصی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔