خانقاہ ڈوگراں : لاہور ‘ سرگودھا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ حادثات معمول بن گئے

07 جولائی 2013

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) خانقاہ ڈوگراںلاہور سرگودھا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار گردوغبار نے لوگوں کو سانس کی بیماریوں میں مبتلا کر دیا وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے گذشتہ روز اپنے استقبال کے دوران اعلان کیا کہ لاہور سرگودھا روڈ جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں حادثات معمول کی بات ہیں اس کی تعمیر کا کام ایک ہفتہ میں شروع ہو جائے گا مگر سڑک کی تعمیر نو ہونے کی بجائے محکمہ ہائی وے نے مٹی ڈالنی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے گردوغبار اٹھنے سے شہری سانس کی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔