بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے: ملک عمر صدیق

07 جولائی 2013

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک عمر صدےق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ حلقہ کی عوام کا ہے ان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ، ہماری سیاست کا مرکز و محور عوام کی خدمت ہے ہم سیاست میں تجارت اورظاہری نمود و نمائش کے قائل نہیں سیاست انسانیت کی خدمت کی معراج ہے مگر افسوس آج اس کو صرف ذاتی مفادات اور انتقام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جو کہ ہماری سیاست کیلئے نیک شگون نہیں بلکہ زہر قاتل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاملک عمر صدےق نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے گزشتہ عام انتخابات میں جس طرح مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اسی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کروائے گی۔