سیاستدانوں کو ملکی مفادات کو مقدم رکھنا چاہئے: معراج خالد گجر
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب اورسزا کا عمل شروع نہ کیا گیا تو جمہوریت کا ثمر ایک خواب بن کر رہ جائے گا، وہ اچھا ایڈمنسٹریٹر ثابت نہیں ہوسکتا جو اپنی مجبوریوں اورماضی کے دور حکومت کے قصے اورکہانیوں کا فوکس عوام کے سامنے رکھے موجودہ حکومت کو جو الیکشن میں عوامی مینڈیٹ ملا اسے قوم کی طرف عزم اورحوصلہ سمجھنا چاہیے جرات مندآنہ فیصلوں میں ہماری سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور خود مختاری کا راز ہے، محسوس ہوتا ہے کہ ہماری اقتصادی ترقی اورامن پر استعماری قوتیں اپنے پنجے گاڑ رہی ہیں، جس طرح قوم متحد ہے اسی طرح سیاستدانوں کو ملکی مفادات مقدم رکھتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔