منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد
ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) تھانہ موترہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ گورنمنٹ پرائمری سکول کے قریب ملزم وقار شاہ عرف وقاری گھوم پھر کر چرس فروخت کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضہ سے 1کلو 15گرام چرس برآمد کر کے کے مقدمہ درج کر لیا۔