بجلی بند رہے گی
ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) ڈسکہ ڈویژنل آفیسر گیپکو سب دویژن نمبر 2ڈسکہ کی پریس ریلیز کے مطابق آج اور کل صبح 9بجے تا 3بجے دوپہر تک لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلہ میں 11کے وی گوجرہ فیڈر کی بجلی بند رہے گی جس سے موضع لدھے، ککہ چک، قلعہ ٹیک سنگھ، گھڑتل، گوجرہ، بھونانوالی، فتح گڑھ، کوٹلی باوریاں وغیرہ کے علاقے متاثر ہوں گے۔