دارالعلوم جامعہ اسلامیہ ٹا¶ن شپ میں قرآن حفظ کرنےوالوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد
لاہور (پ ر) دارالعلوم جامعہ اسلامیہ سیکٹر اے ٹو ٹا¶ن شپ میں قرآن کریم مکمل حفظ کرنے والے طلباءکے اعزاز میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد منعقد ہوا۔ امیر اہلسنت پرنسپل جامعہ غلام شبیر فاروقی کی زیر سرپرستی اور پروفیسر خیبر میڈیکل کالج پشاور ڈاکٹر عابد علی کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں گلزار احمد حنفی‘ پیر اختر رسول‘ حاجی شیخ نصیر‘ اصغر علی شاہ اور محمد رفیق اعظم مہمانان خصوصی تھے جبکہ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حنفی تنویر احمد‘ خضرا اسلام‘ خلیق احمد اعوان اور غلام شبیر فاروقی نے کہا کہ کائنات میں اسلام کا جو چراغ روشن ہے وہ انہیں مدارس کی طفیل ہے۔ یہ دینی ادارے حکومتی امداد کے بغیر بے لوث کردار ادا کر رہے ہیں۔