رمضان بازار کے حوالے سے چیف آفیسر بلدیہ کی زیرصدارت اجلاس
نارنگ منڈی (نامہ نگار) رمضان بازار لگانے کے سلسلہ میں چیف آفیسر بلدیہ محمد عارف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں شہر بھر کے کریانہ، سبزی فروشوں اور قصابوں نے شرکت کی اور طے پایا کہ تمام دکاندار رمضان المبارک کے سلسلہ میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر مہیا کریں گے۔