وزیراعظم نواز شریف کا دورہ چین ملک میں معاشی انقلاب لائےگا: مےاں حسےب امجد

07 جولائی 2013

راجہ جنگ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161 کے ضمنی الیکشن کے مضبوط امیدوار مےاں حسےب امجد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مےرا سےاست مےں آنے کا مقصد فقط عوام کی حقےقی معنوں مےں خدمت ہے نواز شرےف کا سپاہی بن کر حلقہ کی عوام کی خدمت کر سکوں۔ انہوں نے مزےد کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، خوشحال پاکستان کی جانب بڑھنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ امپورٹڈ نمائندوں نے عوامی مسائل مےں اضافہ کےا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کامیابی پر دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان کی طرف سے مبارکبادیں ملنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ پاکستان کی باگ ڈور پر امن، عوام دوست اور ترقی پسند وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہاتھوں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں، وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ چین پاکستانی معیشت میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث ہو گا۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے، قائدین ملک میں اقرباءپروری کا خاتمہ کے علاوہ دن رات ایک کرکے مایوس عوام کے چہریوں پر خوشیاں بکھیرنا چاہتے ہیں، مہنگائی‘ بدامنی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لیکر جانا قائدین کی اولین ترجیح بن چکا ہے، مایوسی کے بادل بہت جلد چھٹنے والے ہیں، صبح نوکا آغاز قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کا فیصلہ عوام کی منشاءکے مطابق بہترین ہو گا‘ قائدین کارکردگی رکھنے والے امیدوار کو نامزد کریں گے۔