غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے پر 3 ڈرائیوروں، بوگس چیک دینے کے خلاف مقدمات درج
ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پولیس نے غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے پر 3ڈرائیوروں کے اور بوگس چیک دینے پر مقدمات درج کر لئے تفصیل کے
مطابق آر ٹی سیکرٹری سیالکوٹ نے دوران چیکنگ منڈیکی چوک میں تین گاڑیوں کے ڈرائیوران اشفاق رسول، فیصل اور سعید احمد کے خلاف گاڑیاں قبضہ میں لے کر تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمہ درج کروا دیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے حسنات احمد چیمہ کو 33 لاکھ 50 ہزار رو پے کا بوگس چیک دینے کے جرم میں انجم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔