تعلیم و تدریس پیغمبری پیشہ ہے: چودھری نور احمد
پتوکی (نامہ نگار) ایجوکیشن ایک پیغمبری پیشہ ہے تعلیم و تدریس کے ذریعے طلباءکی کردار سازی کر کے اساتذہ اپنی دنیا و آخرت بہتر بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری نور احمد بھٹہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے اعزاز میں مرکز پتوکی تعلیمی اداروں کے ہیڈماسٹرز کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ سے محکمہ ایجوکیشن کے افسران ٹیچرز رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی محمد غفور احمد، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسیر مرکز سرائے مغل چوہدری محمد ارشد، اے ای او ہیڈکوارٹر عزیز الرحمان، ہیڈماسٹر گورنمنٹ E/s بھیڈیاں پتوکی میاں انعام الحق ارشد، محمد اشرف، پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر شیخ محمد فاروق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایم سی سکول نمبر 1 پتوکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیچرز رہنماﺅں چوہدری نور احمد بھٹہ بطور مثالی ٹیچر اور محکمہ ایجوکیشن کی ایماندارانہ خدمات سرانجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔