ممبر صوبائی اسمبلی ماجد ظہور کے اعزاز میں تقریب

07 جولائی 2013

لاہور (پ ر) ماجد ظہور ایم پی اے کی سید ندیم الحسن شاہ کے ڈیرہ ساندہ آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن لاہور کے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا۔ کیپٹن (ر) کے ایم سلیمی، منیر بھٹی، رانا شبیر، راشد سلیم، چودھری ثاقب، سید ندیم شاہ، رانا شاہد، رانا سہیل، آصف اقبال و دیگر نے شرکت کی۔ ماجد ظہور نے مسلم لیگی کارکنان کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔ ماجد ظہور نے کہا عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔