حکومتی سطح پر اہل اور دیانتدار اہلکاروں پر مشتمل ترقیاتی بورڈ بنائے جائیں: سجاد ڈار

07 جولائی 2013

سیالکوٹ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سجاد ڈار نے ٹی ایم اے سیالکوٹ کی کارکردگی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے شہریوں کے گاڑھے پسےنے کی کمائی سے ادا کردہ ٹیکسوں کو ٹھیکیدار اور کمیشن مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فتح گڑھ ایجنسی موڑ سے رویل گڑھا تک سڑک کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتری نظام کو عوام دوست بنا کر ہی کرپٹ سسٹم کی اصلاح کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں پر کرپشن کو روپے کیلئے حکومتی سطح پر اہل اور دیانت دار اہلکاروں پر مشتمل ترقیاتی بورڈ بنائے جائیں تاکہ عوام کا احساس ہو کہ ان کے ٹیکسوں کا درست استعمال ہو رہا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...