پراپرٹی ٹیکس سروے کے خلاف دکانداروں کی ہڑتال
پراپرٹی ٹیکس سروے کے خلاف دکانداروں کی ہڑتال
پسرور (نامہ نگار) نواحی قصبہ قلعہ احمد آباد میں پراپرٹی ٹیکس کے سروے کے خلاف انجمن شہریاں اور انجمن تاجران کی اپیل پر دکانداروں نے مکمل ہڑتال کی اس موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں نے خبردار کیا ہے کہ قلعہ احمد آباد ایک پسماندہ قصبہ ہے اور انڈسٹری نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت بے روزگار ہے یا پھر بہت سے نوجوان روزانہ اجرت پر کام کرنے کے لئے سیالکوٹ کا رخ کرتے ہیں جبکہ عام شہریوں کے لئے موجودہ مہنگائی کے دور میں جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہے تاجر رہنماﺅں کا موقف ہے کہ اگر قلعہ احمد آباد میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا گیا تو اس کا مطلب لوگوں کو زندہ درگور کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قلعہ احمد آباد میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔