پنجاب یونیورسٹی: ڈاکٹر آف فارمیسی کے امیدواروں کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم۔ ڈی ) فرسٹ اینڈ سیکنڈ پروفیشنل اینول 2013ءکے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 16 اگست اور ڈبل فیس کے 20 اگست تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں۔