پنڈی بھٹیاں: جوڈیشل کمپلیکس میں بھاوج پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا، ملزم گرفتار

07 جولائی 2013

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) جوڈیشل کمپلیکس پنڈی بھٹیاں میں ایک شخص رحمت علی نے عدالت کے احاطہ میں اپنی بھاوج شمیم طاہرہ پر فائرنگ کردی جس سے شمیم طاہرہ جو چار بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے، شدید زخمی ہو گئی۔ اس واقعہ سے عدالت کے احاطہ میں بھگدڑ مچ گئی اور شمیم طاہرہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں سے تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ کی وجہ شمیم کے ایک نوجوان سے ناجائز تعلقات بیان کئے گئے ہیں۔ شمیم طلاق کیلئے عدالت آئی تھی۔ ادھر جوڈیشنل کمپلیکس پنڈی بھٹیاں کے احاطہ عدالت میں فائرنگ کے واقعہ پر تحصیل بھر کے وکلا کا احتجاج عدالتی بائیکاٹ اور ہڑتال جبکہ بار ایسوسی ایشن پنڈی بھٹیاں کے جنرل سیکرٹری خاور رضا گھمن اور دیگر وکلا نے کہا ناقص ترین سکیورٹی انتظامات کے باعث مسلح شخص احاطہ عدالت میں داخل ہوا جس سے یہ واقعہ پیش آیا۔ غیرموثر سکیورٹی سے وکلا ججز سمیت سائلوں کی زندگیاں خطروں میں ہیں۔ وکلا نے سخت سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات کی روک تھا م کیلئے م¶ثر انتطامات ہونے چاہئیں۔