میٹرو بس کا عملہ مقررہ اوقات کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے: ترجمان

07 جولائی 2013

لاہور (پ ر) پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے ترجمان نے ملازمین کے ڈیوٹی سے غائب رہنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو حقائق کے منافی اور قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کا تمام عملہ اپنی مقررہ شفٹ اور اوقات کے مطابق روزانہ ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے اور اس ضمن میں سروس پروائیڈرز کے ملازمین بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔