سوات میں زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف وہراس

07 جولائی 2013

سوات (آن لائن) ضلع بھر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاگزشتہ روز دوپہر 12بجکر 4 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ اسکی گہرائی ایک سو کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔