وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے 7 جونیئر کلرکس کو مستقل کر دیا

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے عارضی اور ڈیلی ویجز بنیادوں پر کام کرنے والے سات جونئیر کلرکس کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ مستقل ہونے والے ملازمین میں حافظ محمد عثمان طارق‘ طیب عارف‘ ریاض احمد‘ سید قاسم نقوی‘ سلمان سکندر‘ یاسر مسرور اور حارث ایاز شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ ملازمین مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔