سمبڑیال:140 سالہ ”مائی منداں“ انتقال کر گئیں نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں کی تعداد 160 ہے

07 جولائی 2013

سمبڑیال(نامہ نگار) 3 صدیوں کی بہاریں دیکھنے والی محمد بی بی المعروف ”مائی منداں“ بالآخر جہان فانی سے کوچ کر گئیں، مرحومہ کے پوتے بھی نواسوں والے بن چکے ہیں جبکہ مرحومہ کے آخری وقت میں بھی ہوش و حواس قائم تھے۔ موضع کوٹلی نوناں میں معروف شخصیت ظفر اقبال کی والدہ محمد بی بی المعروف ”مائی منداں“ اپنی زندگی کی 140بہاریں دیکھ کر گذشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔مرحومہ کے مبینہ طور پر نواسے نواسیوں ،پوتے پوتیوں سمیت خاندان کے افراد کی تعداد تقریباً 160کے قریب بتائی جاتی ہے۔