وزیراعظم کے حکم پر بدعنوان عناصر کیخلاف کریک ڈا¶ن خوش آئند ہے: غلام مصطفی

07 جولائی 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما میاں غلام مصطفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے حکم پر بدعنوان عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن خوش آئند ہے۔ معاشی استحکام کیلئے کرپشن مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فطری اصول کے مطابق تبدیلی ہمیشہ اوپرسے نیچے کی طرف آتی ہے۔ پنجاب میں بھی قومی وسائل کی چوری برداشت کی جائے گی اور نہ کام چور آفیسرز کو معاف کیا جائے گا۔