وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سے پاکستان چین دوستی کو تقویت ملی: عامر نواب خان

07 جولائی 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا ایک ساتھ کھڑے ہونا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کی حیثیت سے میاں نوازشریف کے ہر دور اقتدار میں پاک چین دوستی کو تقویت ملی اور دونوں طرف کے عوام مزید ایک دوسرے کے نزدیک آئے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کا رواں دورہ چین ان کے ماضی والے دوروں سے زیادہ کامیاب ہو گا۔ ہماری قیادت کی نیک نیتی اور کمٹمنٹ ان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حالیہ انتخابات میں شاندار جیت قیادت کی تعمیری اور اصولی سیاست کا ثمر ہے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...