رائے ونڈ: گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ جاری‘ بڑے حادثے کا خدشہ

07 جولائی 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ کے گنجان آباد علاقوں مےں گےس سلنڈروں کی غےر قانونی فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گےا۔ مےن بازار کے عقب مےں سلنڈروں کی بھرائی سے تاجر خوف و ہراس مےں مبتلا‘ ضلعی انتظامےہ نوٹس لے۔ تفصےلات کے مطابق رائے ونڈ شہر کے مختلف مقامات پر گےس سلنڈروں کی غےر قانونی فلنگ کا ناجائز کاروبار اپنے عروج پر ہے مانگا روڈ‘ سندروڈ‘ رےلوئے روڈ کے علاوہ گنجان آباد علاقہ غلہ منڈی بازار عقب جامع مسجد مےں سلنڈروں کی بھرمار سے پڑوسی تاجر شدےد پرےشانی کا شکار ہےں گزشتہ روز پرےس کلب آفس مےں متاثرہ تاجروں نے بتاےا کہ وحےد مےڈےکوز کے سامنے واقع دکان مےں سلنڈروں کی بھرائی کا کام دےدہ دلےری سے جاری ہے۔ وہاں شعلے ےا چنگاری کی صورت مےں کوئی خوفناک حادثہ جنم لے سکتا ہے گےس فلنگ کے مذکورہ تاجر انتہائی بااثر ہےں۔ انہوں نے ڈی سی او لاہور نسےم صادق‘ اے سی رائے ونڈ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گنجان آباد علاقہ سے گےس فلنگ کا دھندہ فوری بند کےا جائے تاکہ کوئی انسان جان ضائع نہ ہو سکے۔