نواز شریف ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے: پیر اشرف رسول

07 جولائی 2013

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے منظم منصوبہ بندی کر لی ہے۔ 8 جولائی کو صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار لگا دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔ ملک کو توانائی سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کر معیشت بحال کرے گی اور غریب عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ملک سے کرپشن بدعنوانی کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہوا۔ عوام کو کرپٹ پٹواری اور تھانہ کلچر سے نجات دلائیں گے۔ حکومت مسائل حل کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن رمضان المبارک ماہ میں اپنے اپنے علاقے میں گراں فروشی پر کڑی نظر رکھیں۔
 لائبریری کیلئے کتابوں کا عطیہ
لالہ موسٰی (نامہ نگار) پاکستان نیوی کے کموڈور ایس ایم شہزاد اور انکی فیملی کی جانب سے کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری کے لئے 120 کتب کا عطیہ گذشتہ روز کموڈور ایس ایم شہزاد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لائبریری کا وزٹ کیا اور ٹی ایم اے کے افسران اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اردو اور انگلش کی بیش قیمت کتب لائبریری کو عطیہ کیں۔