نئی حکومت نے انتخابی نعروں کے برعکس عوام دشمن روش اپنا لی : فضل الرحمن بن محمد

07 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر آنے والی نئی حکومت اپنے انتخابی نعروں کے برعکس اقتدار سنبھال کر پچھلی حکومتوں کے نقش پا پر چلنا شروع کر دیتی ہے اور عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر عوام کش اقدامات کرتی ہے آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لے لیا ہے اس میں سے بیشتر پچھلا سود کی ادائیگی میں جائے گا۔ باقی حکمران کھا جائیں گے اور عوامی مشکلات جوں کی توں رہیں گی۔ اس لئے نئی حکومت سے بھی توقعات وابستہ کرنا بے معنی ہے۔