چین سے معاہدے معیشت کیلئے آکسیجن کا درجہ رکھتے ہیں: واصف علی شاہ
چین سے معاہدے معیشت کیلئے آکسیجن کا درجہ رکھتے ہیں: واصف علی شاہ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ناظم یو سی 77 چیف کوآرڈینیٹر سید واصف علی شاہ سابق کونسلر خلیق الرحمان اپل اور ملک سہیل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے دورہ چین کے نتیجہ میں ہونے والے اقتصادی معاہدے ملکی معیشت کیلئے آکسیجن کا درجہ رکھتے ہیں۔ میاں برادران نے اقتدار سنبھالتے ہی چین کا دورہ کرکے اقتصادی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے نتیجہ میں انرجی بحران سے نکلنے اور ملکی معیشت کو سنبھالا دینے میں مدد ملے گی۔ سید واصف علی شاہ نے کہا کہ چینی حکمران بھی خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کی صلاحیتوں کے معترف اور انکی تعریف کرنے سے گریز نہیں کرتے۔