مسلم امہ کو آج صلاح الدین ایوبی جیسے قائد کی ضرورت ہے: علامہ ریاض شاہ

07 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی اور محبت و اخوت کا دین ہے، اسلام رواداری، برداشت اور پیار کا درس دیتا ہے، اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور عورتوں و بچوں کے حقوق کا محافظ ہے، عالم اسلام قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔ اُمّت ِ مسلمہ کو آج پھر صلاح الدین ایوبی جیسے قائد کی ضرورت ہے۔ عالمی امن کے لیے عراق، افغانستان، فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کا حل ضروری ہے۔ مسلمان بدعملی اور بے عملی کی وجہ سے زوال کا شکار ہیں۔ آج مسلمان ہر جگہ ظلم اور جبر کا شکار ہیں لیکن عالمی فتح پر مسلمانوں کے حق میں کوئی آواز بلند نہیں ہوتی۔ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔ مٹھی بھر انتہاپسند مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔