پنجاب یونیورسٹی میں ”مذاہب کے درمیان امن، مشترکہ ترقی کا فروغ“ سیمینار
پنجاب یونیورسٹی میں ”مذاہب کے درمیان امن، مشترکہ ترقی کا فروغ“ سیمینار
لاہور (پ ر) تنظیم الفجر پاکستان اور کرسچین سٹڈی سنٹر راولپنڈی کے تعاون سے پنجاب یونیورسٹی شعبہ عربی میں سیمینار ”مذاہب کے درمیان امن مشترکہ ترقی کا فروغ“ کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت پروفیسر ڈاکٹر خالد داد چیئرمین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر فرزند مسیح چیئرمین آرکیالوجی تھے۔ ایس پی او کے ریجنل ہیڈ سلمان عابد اور تنظیم الفجر پاکستان کے صدر اکمل اویسی پیرزادہ بھی سیمینار میں شریک تھے۔ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے علاوہ تنظیم الفجر اور غیر سیاسی تنظیموں کے ممبروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ مذاہب کے درمیان امن اور رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام سمیت تمام مذاہب ایک دوسرے کا احترام سکھاتے ہیں۔ مذہبی رواداری کیلئے ضروری ہے ہم ایک دوسرے کے مذہب کو قریب سے سمجھیں ۔