حکومت ہنگامی بنیادوں پر نیلم پاور پراجیکٹ مکمل کرے: پروفیسر آفتاب لودھی

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر نیلم جہلم پاور پراجیکٹ مکمل کرے کیونکہ تاخیر سے پاکستان اپنے ہی حصے کے پانی سے محروم ہو جائے گا گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت اپنے ذخائر کے لئے ہمارے دریاﺅں کا پانی حاصل کر رہا ہے۔ حکومت نیلم ویلی میں برف باری سے پہلے نیلم جہلم پراجیکٹ کے لئے فوری طور پر فنڈز اور وسائل جاری کرے۔