حلقہ پی پی 161 سے شہزاد نذیر سندھو کو ٹکٹ جاری کیا جائے: اہل علاقہ

07 جولائی 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161سے مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماﺅں محمد طفیل ،ماسٹر رفیق ،احمد دین گورایہ ،رحمت مسیح ،اکرام چودھری ،سلیم ناز ،عابد رشید،نذیر احمد ،ندیم پرنس ،مہر ارشد اور چودھری مدثر جٹ نے کہا کہ صوبائی حلقہ سے امیدوار چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ کے علاوہ کوئی اور امیدوار اس قابل نہیں کہ اسے بغیر سوچے سمجھے میاں شہباز شریف کی سیٹ پر بٹھا دیا جائے، صوبائی حلقہ میں ٹکٹ کا فیصلہ صرف چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ کے حق میں ہوگا،کیونکہ ان کے کریڈٹ پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔