پیپلز پارٹی کو ختم کرنےوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: رانا مقبول

07 جولائی 2013

فیروز والا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کوٹ عبدالمالک نے جنرل سیکرٹری رانا مقبول احمد جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے احمقوںکی جنت میں رہتے ہیں۔ ایسی باتوں سے ایسے لوگوں کی سیاسی و اخلاقی کراوٹ کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں۔ قائداعظم نے مسلمانوں کو مل دیا جبکہ ذوالفقار بھٹو نے نہ صرف متعلقہ آئین دیا بلکہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ قائد جمہوریت اور قائد عوام کا نام آج بھی زندہ جاوید ہے۔ رانا مقبول احمد جاوید نے کہا کہ کشکول توڑنے والے آج اپنے دونوں ہاتھوں میں کشکول تھامے آئی ایم ایف سے اقتدار بچانے کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں۔