طالب علم کا اعزاز

07 جولائی 2013

جہلم (نامہ نگار) طالب علم کا اعزاز، فیڈرل بورڈ جماعت نہم کے امتحانات میں آرمی پبلک سکول جہلم کے طالب علم مرزا احمر بیگ نے 525 میں سے 458 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ سماجی، صحافتی و عوامی حلقوں نے طالب علم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔