سابقہ دور میں فنڈز کا درست استعمال ہوتا تو رائیونڈ ماڈل سٹی بن چکا ہوتا: رانا شفاقت علی

07 جولائی 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے امیدوار رانا شفاقت علی نے کہا کہ سابقہ دور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے دی گئی خطیر رقم کی گرانٹ صحیح طور پر استعمال کی گئی ہوتی تو رائےونڈ واقعی مثالی شہر بن چکا ہوتا ،مگر بدقسمتی سے یہاں آج بھی یہاں کے لاکھوں عوام پینے کے شفاف پانی سے محروم ہیں،کئی ٹیوب ویل بے کار پڑے ہیں، لوگ دور دراز سے پانی لا کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں،ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے۔