مانگا منڈی کے اساتذہ کا اجلاس رمضان میں ڈی ایس ڈی ٹریننگ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

07 جولائی 2013

مانگا منڈی (نامہ نگار) یو سی 125مانگا منڈی کے تمام مڈل اور پرائمری سکولوں کے اساتذہ کا ایک ہنگامی اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول مانگا منڈی میں ہوا ۔جس میں درجنوں اساتذہ کے علاوہ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بٹ ،نائب صدر حافظ نزیر احمد گجر اور سیکرٹری نشرو اشاعت ذولفقار نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید گرمی اور رمضان شریف کی آمد کے پیش نظر تمام اساتذہ DSDکی ٹریننگ میں اس ماہ شرکت نہیں کریں گے ۔