جنگلات کی افادیت

07 جولائی 2013

مکرمی! کسی بھی ملک کی خوشگوار آب و ہوا کا تعلق اسکے جنگلات سے ہے۔ جتنے زیادہ رقبے پر جنگلات ہوں گے آب و ہوا اتنی ہی خوشگوار ہو گی۔ لیکن ہمارے وطن عزیز کے ہر شعبے کو کرپٹ مافیا تباہ کر رہا ہے۔ کبھی وہ جنگلات جو اتنے سر سبز اور گھنے ہوتے تھے کہ سورج کی کرنیں زمین پر نہیں پڑتی تھیں اب وہی جنگلات چٹیل میدان ہیں۔ کبھی پرندوں کی جو ڈاریں غول در غول اڑتی تھیں نجانے وہ کہاں چلے گئے۔ شہد کی مکھیوں کو درخت نہیں ملتا اتنا بڑا ظلم کس نے کیا۔ یہ سب حضرت انسان کی کارروائی ہے۔ ملک کی بیشتر آبادی انتہائی غریب ہے جو کھانا پکانے کےلئے لکڑی کو بطور ایندھن استعمال کرتی ہے اور وہ دن دور نہیں اگر ایسا ہی حال رہا تو بجلی اور گیس کے بعد لکڑی کی بھی وطن عزیز میں قلات ہو جائیگی ‘اس لئے جنگلات کو بچائیے اور مزید درخت لگائیے۔(منور حسین لاہور )