رمضان میں حکومت کی ذمہ داری

07 جولائی 2013

مکرمی ! رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس کے استقبال کیلئے گزشتہ سالوں کی طرح عوام الناس کو سحر و افطار کی اشیاءخریدنے میں اس بار بھی اپنے گھروں کے سامان کو بیچنا ہو گا۔ حکومت رمضان المبارک کی فضیلت اور اہمیت کو سمجھتے ہوئے مہنگائی کا مکمل خاتمہ کرے اور ساتھ ساتھ بعض علاقہ جات میں (خضدار/ لیاری وغیرہ) خصوصاً پیکچ فراہم کئے جائیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی برکتوں اور رحمتوں کو دیگر لوگوں کی طرح سمیٹ سکیں۔ (عابد حسین ۔ وندر لسبیلہ بلوچستان)