آسٹریلیا میں زخمی حالت میں ملنے والے تین پینگوئن کومکمل علاج کے بعد دوبارہ سمندر کے گہرے پانیوں میں بھیج دیا گیا ۔
آبی پرندے سڈنی کے تین مختلف ساحلوں سے زخمی حالت میں ادارہ تحفظ برائے حیوانات کوملے تھے۔ پینگوئنزکا اڑھائی ماہ تک ادارہ تحفظ حیوانات کے ہسپتال میں علاج کیا گیا۔ ہسپتال کی مینجرلیبی ہال نے بتایا کہ مکمل صحت یابی کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ انہیں پانی میں واپس بھیج دیاجائے۔ ہسپتال مینجرنے بتایا کہ پینگوئنز کشتیوں سے ٹکرانے اورماہی گیری کے دوران ُہکس لگنے اوربعض اوقات کتوں کے حملوں سے زخمی ہو جاتے ہیں ۔ پینگوئنزنے پانی میں اترتے ہی شرارتیں شروع کر دیں، صحت یابی اورآزادی ملنے پر انہوں نے سکھ کا سانس لیا۔