مصر: اپنے مرکز میں بچیوں کو ہراساں کرنے پر قرآن کے استاد کو عمر قید

Jan 07, 2025 | 17:43

اپنے مرکز کے اندر نابالغ لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں مصر میں قرآن کریم حفظ کرانے والے ایک استاد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ کچھ عرصہ قبل مصر کی ایک سٹریٹ میں حفظ قرآن کرانے کے دوران بچیوں کو ہراساں کرنے کا سکینڈل سامنے آیا تو ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔پیر کو گیزا کی فوجداری عدالت نے بدرشین علاقے میں مذہبی شخصیت 32سالہ "مصطفٰی م " کے خلاف عمر قید کا فیصلہ جاری کردیا۔ اس شخص نے نابالغوں کو اس وقت ہراساں کیا جب وہ قرآن حفظ کر رہے تھے۔ اس نے متاثرین کی تصویریں اور ویڈیوز بنا کر بھی محفوظ کی تھیں۔

واٹس ایپ کے ذریعے جنسی پیغامات
معاملہ اس وقت سامنے آیا جب جب ایک 16 سالہ طالبہ نے بدرشین پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی کہ اسے گزشتہ اگست میں واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنسی پیغامات موصول ہوئے تھے۔ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ شیخ ۔ م ٰ صرف قرآن کے حافظ ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک وکیل، مذہبی مبلغ اور انسانی ترقی کے تربیت کار بھی تھے۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ وہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے اور ان کے علم میں لائے بغیر ان کی تصاویر بنانے کے لیے اپنی مذہبی حیثیت کا استحصال کر رہا تھا۔اس نے ہراساں کرنے کے ویڈیو کلپس بھی بنائے تھے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے قبضے سے اس کے موبائل فون پر بڑی تعداد میں ویڈیو کلپس اور تصاویر برآمد ہوئی تھیں جن میں اسے قرآن کریم حفظ کرانے کے مرکز کے اندر لڑکیوں کو ہراساں کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مزیدخبریں