حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)سکھیکی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی جس سے تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ محلہ حاجی پورہ میں محمد آصف کے گھر گیس کو چولہا کھلا رہ گیا اور رات کو جب گیس آئی تو کچن میں لیک ہوتی رہی ۔جب اہل خانہ نے صبح کے وقت دیا سلائی جلائی تو وہاں آگ بھڑ ک اٹھی جس سے ساجدہ زوجہ آصف ، محمد آصف ، اور نو سالہ دعافاطمہ جھلس کی زخمی ہوگئیں جنھیں ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سکھیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حافظ آباد:گیس لیکج ، آگ بھڑکنے سے3 افراد جھلس گئے
Jan 07, 2025