منسٹر شکایت سیل‘ ازالہ کی تصدیق بذریعہ کال سنٹر کی جائیگی: عمران نذیر   

Jan 07, 2025

لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت عامہ کے منصوبے، ورٹیکل پروگرامز اور منسٹر شکایت سیل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا محکمہ صحت میں قائم منسٹر شکایت سیل سے متعلق تمام ایم ایس صاحبان کی ٹریننگ آج مکمل ہوگئی ہے۔شکایات  ازالہ کی تصدیق کیلئے کال سنٹر خود شہریوں سے رابطہ کریگا۔گزشتہ ماہ 250 شکایات موصول ہوئیں ‘70کا ازالہ ممکن ہوا۔انہوںنے کہا اگلے ہفتہ تمام ورٹیکل پروگرامز کی کارکردگی کا خود جائزہ لونگا۔

مزیدخبریں