لاہور پریس کلب ہائوسنگ سکیم فیز ٹو کیلئے 250 ایکڑ زمین مختص کر دی:عظمیٰ بخاری 

Jan 07, 2025

لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور پریس کلب ہائوسنگ سکیم فیز ٹو کیلئے 250 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی جو لاہور ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب واقع ہے۔ تمام ممبران اپنے الاٹمنٹ لیٹرز لاہور پریس کلب میں 25 جنوری تک جمع کرائیں گے ، بنک ڈرافٹ کی ضرورت نہیں ،نان ممبران ڈی جی پی آر اپنے الاٹمنٹ لیٹرز جمع کرائیں گے۔ پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے بعد ساٹھ ساٹھ ہزار کی دو اقساط جمع کرانا ہونگی۔ فیز ٹو کی زمین کی خریداری کیلئے حکومت پنجاب روڈا کو قیمت ادا کریگی، ممبران صرف ڈویلپمنٹ چارجز ادا کرینگے۔ یہ فیصلے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سربراہی میں پنجاب جرنلسٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں سی ای اوز روڈا عمران امین، پی جے ایچ ایف کے ڈی ایم ڈی اویس نواز، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور دیگربورڈز ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سی ای او روڈا نے بتایا جرنلسٹ ہائوسنگ سکیم فیزٹو کے تمام ترقیاتی کام روڈا کرے گی، تمام الاٹیز کیلئے شرائط یکساں ہونگی۔ صحافی کالونی ہربنس پورہ میں فوری طور پر کمرشل ایریا کی تعمیر کی جائیگی،مین روڈ پر واقع پلی میں توسیع کر کے نیا پل تعمیر کیا جائیگا۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہم دعوے نہیں کام کرتے ہیں،الیکشن سے قبل کہا تھا 2025 فیز ٹو اور ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کا سال ہوگا۔آخر میںارشد انصاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں