لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 12روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 2روپے اضافہ ہوا جس سے ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 590روپے سے بڑھ کر602روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے اضافے سے415روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 382روپے سے بڑھ کر384روپے فی درجن ہو گئی۔
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 12، فارمی انڈوں کی ریٹ میں 2روپے اضافہ
Jan 07, 2024