’’خدا کرے مری ارض پاک پر اترے‘‘
قومی ترانہ فاؤنڈیشن پاکستان کے عہد یداران اور ممبران مجلس شوری نے اہل وطن کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ نیا برس پاکستان اور مسلم امہ کے لیے بالخصوص اور اقوام عالم کے لیے بالعموم سکون اور خوش حالی کا باعث ہو تاکہ پوری دنیا میں امن و آشتی کا دور دورہ ہو
خدا کرے مری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
ہر ایک فرد ہو تہذ یب و فن کا اوج کمال
کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو
( صاحب زادہ ارشد عزیر ہاشمی
جوائٹ سیکرٹری فاؤنڈیشن )