کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کے چہرے سے ایمانداری کا پردہ چاک ہو گیا ہے عمران نیازی صادق اور امین نہیں رہے بہتر ہے کہ وہ استعفی دے کر گھر چلے جائیں شرم کی بات ہے کہ کرپشن ثابت ہونے پر بھی پی ٹی آئی خوشیاں منا رہی ہے چوری ایک روپے کی ہو یا کروڑوں کی نااہلی کیلئے کافی ہے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی ٹیم کی فارن فنڈنگ رپورٹ آنے کے بعد عمران نیازی میں کوئی اخلاقی جرات ہے تو فورا مستعفی ہو جائے فارن فنڈنگ میں سے چند اکاونٹس کی تفصیل بتائی گئی جبکہ درجن سے زائد اکاونٹس کو چھپایا گیا ۔
عمران خان کے چہرے سے ایمانداری کا پردہ چاک ہوگیا: رمضان صدیق بھٹی
Jan 07, 2022