اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج طلب، جبری تبدیلی مذہب اور بچوں کی جسمانی سزا کی ممانعت کا بل بھی زیر غور لایا جائے گا
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس آج ( منگل) طلب کر لیا ہے دو روزہ اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق ، جبری تبدیلی مذہب اور بچوں کی جسمانی سزا کی ممانعت کا بل بھی زیر غور لایا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا ادو روزہ اجلاس 8 جنوری تک جاری رہے گا اجلاس میں نیب آرڈیننس پر اسلامی نکتہ نظر سے غور کیا جائے گا جب کے اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق زیر بحث لائیں جائیں گے اجلاس کے ایجنڈے میں جبری تبدیلی مذہب کا معاملہ، بچوں کی جسمانی سزا کی ممانعت کا بل بھی زیر غور لائے گی اسلامی نظریاتی کونسل اس بات پر بھی غور کرے گی کہ اسلامی شریعت میں پر امن احتجاج کے کیا طریقہ کار ہوسکتے ہیںدوروزہ اجلاس کے بعد چیئرمین کونسل پریس کانفرنس سے خطاب کرکے اجلاس میں ہونے والے فیصلے بارے آگاہ کریں گے