چین نے مشرق وسطیٰ اورخلیج میں امن واستحکام برقراررکھنے کے لئے تعمیری کردارادا کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے Zhang Junنے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے اندھادھنداستعمال کی مخالفت کرتاہے۔
چین کے سفیرنے کہاکہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں جن سے کشیدگی میں اضافہ ہواہے۔
Zhang Jun نے کہاکہ سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کوکشیدگی کے خاتمے کی کوششیں کرنی چاہئیں ۔ انہوں نے متعلقہ فریقین پرضبط وتحمل سے کام لینے اورمسئلے کاحل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔