سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کشمیری قوم کی آنکھ کا تارا ہیں قوم اپنی بہادر مسلح افواج سے کل بھی محبت کرتی تھی اور آ ج بھی … پرویز مشرف کے خلاف ایک معزز جج کے ریمارکس نے پوری قوم کے جذبات مجروح کیے تھے ، پرویز مشرف پاکستانی اور کشمیری قوم کے محسن ہیں ۔ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان سے جنرل قمر جاوید باوجوہ اور مشرف تک قوم تینوں مسلح افواج کے سر براہان اور افواج پاکستان کے جوانوں، جرنیلوں اور تمام عہدیدران کا دلی احترام کرتی ہے۔اے کاش خصوصی عدالت کے جج صاحب سابق آرمی چیف کے خلاف آئین شکنی اور عذاری سے ریماکس نہ دیتے آج کراچی سے خیبر سند ھ بلو چستان پنجاب کشمیر اور سر ینگر تک معزز جج کے ان الفاظ پر ساری قوم سراپا احتجاج ہے ۔ پوری قوم کو دکھ اور صدمہ پہنچاہے جبکہ پاکستان اور کشمیریوں کے ازلی دشمن اور عالمی استعماری قوتو ں کو خوشی ہوئی ہے۔ خد ا بھلا کرے آئی ایس پی آراور پاکستان کی عسکری قیادت کاکہ انھوں نے قوم کا مورال بلند رکھا اور اسلام دشمن پاکستان دشمن قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ پرویز مشرف کل بھی قوم کا ہیروز تھا اور آج بھی ہے۔کشمیری اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ سابق آرمی چیف کی صحت کاملہ کے لئے دعا گو ہے۔ سابق صدر اور آرمی چیف کی بارے میں ایک فاضل جج کے الفاظ نے پوری قوم کے د ل و دماغ ،اعصاب اور ذہن پر بجلیاں گرا دی ہیں کہ جس عظیم بہادر جرنیل نے ملک و قوم کی چالیس سال تک خدمت کی ہو اور اپنی جوانی سے بڑھاپے تک ساری زندگی پاکستان کی حفاظت کے لئے وقف کر دی ہو، وہ غدار کیسے ہو سکتا ہے ۔ افواج پاکستان ،پاکستان کی بقاء سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی واحد ضامن ہے۔وطن کی سرحدوں کے محافظوں اور رات کو جاگ سرحدوں کا پہرہ دینے والے فوجی جوان سے جرنیل تک کو جنت میں جانے کی بشارت دی گی ہے۔ پرویز مشرف فاتح کارگل اورکشمیریوں کے غم گسار محب وطن بہادر جرنیل ہیں جہنوں نے ہندوستان آگرہ میں جا کر مسلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر پر کھل کر با ت کی ۔ کشمیری آج بھی سمجھتے ہیں کے اگر نواز شریف اور زرداری کشمیر کاز اور کارگل معرکہ میں پسپائی اختیار نہ کرتے تو آج مقبوضہ جموں کشمیر پاکستان ہوتا ۔ کشمیری عوام اور کشمیری قیادت اور واحد ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کے سابق سپریم لیڈر مجاہد او ل سرادر محمد عبدالقیوم خان ، مسلم کانفرنس کے مو جودہ قائد سردار عتیق احمد خان ، صدرمسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال اور آزاد کشمیر اور
مقبوضہ جموں و کشمیر کی حریت قیادت اور عوام سابق آرمی چیف جنرل مشر ف کو کشمیریوں کا ہیروز جانتے ہیں ۔ وطن عزیز میں افواج پاکستان کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کی کمی نہیں مشرقی پاکستان کی علحیدگی کے ذمہ دار سیاستدان ہیں فوج نہیں ہے۔ آج بھی سیاہ چین ایسے ایسے مقام پر اگر پاک فوج کا جوان رات کو پہرہ نہ دے تو ہمارے حکمران اور پاکستان کے 22 کروڑ شہری اور کشمیری عوام رات کو آرام سے نہ سو سکتے۔قومی ہیروز اور محسنوں سے بے وفائی احسان فراموشی کرنے والی قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوتی ۔ ہمارے وطن عزیز پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی ایسے عناصر کمی نہیں جو بانیاں پاکستان اور بانیاں تحریک آزادی کشمیر کی تکذیب اور ہرزہ سرائی میں کسر نہیں چھوڑتے۔ پاکستان میں دفن نہ ہونے اور پاکستان بنانے کے گناہ میں شرکت نہ کرنے کا اقرار کرنے والوں کی اولاد یہاں محلات میں قیام پذیر سیاستدان اور ان کی اولادوں کو کیا خبر کہ ملک وقوم کی بقاء وسلامتی کے ضامن اداروں اور محب وطن عوام نے کتنی جانوں نذرانہ اور خون دیا ہے۔ پاکستان اور کشمیر غریبوں کا اور محب وطن عوا م کا وطن ہے۔ جب بھی بری ،بحری فضائی افتاد ملک پر پڑی جنگ ہو زلزلہ ہو، اندرونی ،بیرونی خطرات ہوں افواج پاکستان ہی ملک و قوم کے کام آئی،مصیبت کی گھڑیوں میں اور زلزلہ کے دوران ملک کی تعمیروترقی کے لئے ہمیشہ افواج پاکستان اور عسکری قیادت اور سابق آرمی چیف کی تضحیک کرنے والے در حقیقت کفران نعمت کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ پاکستان امراء طبقہ اور حکمرانوں کا نہیں بلکہ غریبوں مساکن کا وطن ہے ۔ آج بھی پاکستان کی سرحدوں پر بھارت سامراج نے غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ھے افواج پاکستان اور پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام قربانیاں دے رہی ہیں ۔ کسی نے گھر چھوڑ کر باہر بھاگنے کی کوشش نہیں کی ۔آزاد کشمیر کے شہری مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہ کر بھارتی سامراج کی مہم کا دندان شکن جواب دے رہے ہیں …جنگ بندی لائن کے قریب چناری ، چکوٹھی میں سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے حق میں مشرف زندہ با د افواج پاکستان ذندہ باد ریلی نکالی گئی۔ چکوٹھی میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت مسلم کانفرنس رانمائوں کرنل (ر) محمد عارف عباسی سابق پولٹیکل سیکرٹری سید غلام نبی شاہ کاظمی ، خوشحال خان ،قدافی پیر زادہ ، ظہیر الدین ،اور دیگر نے کی۔ بعد ازاں ریلی سے تقریب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف غدار نہیں بلکہ کشمیریوں کے محسن فاتح کارگل اور ہیروز ہیں ۔ چناری میں تحریک انساف کے رہنما سید ذیشان کی قیادت میں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں اور افواج پاکستان کے حق میں زندہ باد ریلی نکالی گئی شرکاء ریلی نے سابق صدر کے بارے میں خصوصی عدالت کے جج کے ریمارکس کی مذمت کی اور کہاکے کشمیری عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024