سڈنی: بھارت نے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کر دیا۔ بارش کے باعث چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 48-1947 سے آسٹریلیا کے دورے کرنے والی بھارتی ٹیم نے حریف کو اسکی سرزمین پر ہرایا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کے خلاف آسٹریلوی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلین بلے باز محض 4 اوورز ہی کھیل پائے تھے کہ بارش کے باعث میچ جاری نہ رہ سکا۔ اس وقت تک آسٹریلیا کے مارکس ہارث نے صرف 2 اور عثمان خواجہ نے 4 رنز بنائے تھے۔ موسم میں خرابی کے سبب بھارت کو فاتح قرار دیدیا گیا۔
اس سے قبل بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 622 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ چتیسور پجارا نے شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے ساتویں پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے ریشب پانت نے بھی کینگروز باؤلروں کو تختہ مشق بنائے رکھا اور ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 159 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔
بھارت نے نہ صرف آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا ہے ۔