شیخ اعجاز میڈیکل سینٹر بن قاسم میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ
کراچی(نیوز رپورٹر) شیخ اعجاز میڈیکل سینٹرکی انتظامیہ کی جانب سے رہائشی بستی ’’باغِ مہران‘‘ بن قاسم کراچی میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ عورتوں اور بچوں کی ماہر لیڈی ڈاکٹر پروین اختر اور معروف جنرل فزیشن ڈاکٹر میجر (ریٹائرڈ) عبدالرقیب نے تقریباً 150 مریضوں (خواتین ، بچے اور مرد حضرات) کا مفت طبّی معائنہ کیا اورمفت ادویات بھی دی گئیں۔ اس کیمپ میں تجربہ کار پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا ۔